ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹریلر گھر پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹریلر گھر پرالٹ گیا، جس سے گھرمیں سوئے ہوئے باپ،بیٹا اوربیٹی جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں، حادثہ ٹریلر سے پتھر اتارنے کے دوران پیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی