i پاکستان

ملتان، ایس ایچ اوکا بزرگ شہری پر تشدد، موٹر سائیکل سے نیچے گرادیا، ویڈیو وائرلتازترین

January 31, 2025

نیو ملتان کے علاقے میں ایس ایچ اوکے بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ شہری موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ ایس ایچ او نے موٹرسائیکل سے اسے نیچے گرادیا۔تاہم ایس ایچ او کی جانب سے بزرگ شہری کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری طور پر ایس ایچ او شفیق کو معطل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی