i پاکستان

ملک میں کاروں کی مجموعی فروخت میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

September 12, 2024

ملک میں مختلف اقسام کی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد جبکہ کاروں کی فروخت میں 36فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جو لائی اور اگست 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 22025 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 19678 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اگست 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 11669 یونٹس کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں معمولی کم ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں گاڑیوں کے 11713 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ہوا، جو لائی میں ملک میں گاڑیوں کے 10536 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو اگست میں بڑھ کر 11669 یونٹس ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں کاروں کے 17288یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں کاروں کے 12700یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست میں ملک میں 8699یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں کاروں کے 7479یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملک میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرایک فیصد نموہوئی، جولائی 2024میں ملک میں کاروں کے 8589یونٹس کی فروخت ہوئی تھی جواگست میں بڑھ کر8699یونٹس ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی