گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکائونٹ ہیں۔اپنے ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بینکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بینک اکائونٹ ہیں۔گورنر نے بتایا کہ ملک میں خواتین کے بینک اکائونٹس کی تعداد بہت کم ہے، یہاں 80 فیصد مردوں اور 40 فیصد خواتین کے پاس بینک اکانٹ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی