i پاکستان

ملک بھرمیں بلوچ کلچرڈے کل منایا جائے گاتازترین

February 28, 2025

ملک بھر میں بلوچ کلچر ڈے (کل) 2 مارچ کو منایا جائے گا جس کامقصد قدیم روایات بلوچ کلچر اور ثقافت کی عکاسی کر نا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔بلوچ کلچر ڈے پر مرد و خواتین اور بچے اپنے روایتی انداز میں رنگا رنگ ملبوسات میں بلوچ ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور جشن کا سماں ہوتا ہے جبکہ بلوچی ادب، لوگ گانے، رقص و موسیقی سمیت دیگر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی