ملیر گیریژن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے پاک آرمی کے ساتھ خوش گوار دن گزار۔ شہر کے 11 اسکولز کالجز کے 500 سے زائد طلبا اور فیکلٹی ممبران شامل تھے۔طلبہ نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور سمال مشین گنز اور پسٹل کے فائر سے لطف اندوز ہوئے، طلبہ نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے جی او سی ملیر گیریژن نے تفصیلی ملاقات کی، جی او سی سے بات چیت کا ایک طویل سیشن جاری رہا اور معنی خیز جوابات پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ جی او سی ملیر گیریژن نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہا طلبہ حب الوطنی کا عظیم جزبہ رکھتے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی کا ستون ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جی او سی نے طلبا کو سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے سے بچنے اور اسکے مثبت استعمال کی تلقین کی۔طلبا کا کہنا تھا کہ یہ سیشن بہت خوش آئند تھا اور ہمیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں، طلبہ نے کہا کہ ہم جان چکے ہیں کہ دشمن ففتھ جنریشن وارفیئر کے ذریعے ایک جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے اور ہمیں کس طرح اس سے مقابلہ کرنا ہے۔طلبا و اساتذہ نے جی او سی ملیر گیریژن کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار جانثاری و یکجہتی کیا، طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ان یادگار لمحات کو اپنی زندگی کے یادگار لمحات قرار دیدیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی