i پاکستان

مجھ پر کیس بنانے والے اتحادی حکومت کا حصہ ہیں'یوسف رضا گیلانیتازترین

March 07, 2025

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں' پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔ جمعہ کو کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج ہم اس کے اتحادی ہیں، میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا ہے اور ملک سے فرار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کل کچھ ارکان کہہ رہے تھے کہ چیئرمین سینیٹ سیر سپاٹے کرتے ہیں، ایوان میں نہیں آتے، سینیٹ کا رکن پہلی بار نہیں بنا، کئی سال قومی اسمبلی اور سینیٹ میں رہا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر کوئی رکن سینیٹ جیل میں ہے تو رول کے مطابق میں پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل ایک اور ممبر کو بھی اٹھا یا گیا ہے، پنجاب اور وفاقی حکومت سے کہتا ہوں کہ دونوں ارکان کو پروڈیوس کریں، اگر نہ کیا تو میں پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹر کوپیش کرے، گرفتار سینیٹر کو کل پیش نہ کیا تو احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا، ہمیشہ قوانین کی مطابق ذمہ داریاں ادا کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی