i پاکستان

میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا، مشال ملکتازترین

February 19, 2025

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہئیں۔مشال ملک نے کہا کہ وکلا کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، جب بھی میں یہاں آتی ہوں مجھے بہت ہمت ملتی ہے، سب لوگ یکجا ہیں اور تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں، ہماری پوری تحریک کو لیڈر لیس کیا جا رہا ہے، رہنما جیلوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ جوڈیشل ٹیرر ازم کیا جارہا ہے، کشمیری قوم کو کبھی ہندوستان کی عدالتوں سے انصاف نہیں ملا۔مشال ملک نے یہ بھی کہا کہ مودی کشمیر پر ظلم کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی