i پاکستان

میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا،خرم ذیشانتازترین

July 21, 2025

پی ٹی آئی کے ناراض سینیٹ امیدوار خرم ذیشان نے کہا ہے کہ میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت کی بات ہے تو میں جیت چکا ہوں، اشرافیہ بند کمروں میں بندر بانٹ کرتے ہیں اور بلامقابلہ آ جاتے ہیں۔خرم ذیشان نے کہا کہ اس سے زیادہ اہم وجہ بانی پی ٹی آئی کے دشمنوں سے ہاتھ ملانے سے انکار تھا۔ الیکشن ہوگا، نتیجہ جو بھی ہو، جیت نظریے کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے سیکھا ہے کہ آزمائش کے وقت انسان کا اصل کردار سامنے آتا ہے، اپنے اعصاب کو فولاد کردیں، آپ کو ہر دبا ئوپر صرف ہنسی ہی آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی