پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا ارشد کے بڑے بھائی رانا نواز انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق رانا نواز جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے شاہ کوٹ میں ادا کی گئی ۔ اہلِ علاقہ، سیاسی شخصیات اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی ۔دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے رانا ارشد کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں رانا ارشد اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی