i پاکستان

مینگورہ زمرد کان حادثہ، پھنسے ہوئے چاروں مزدوروں کو باحفاظت نکال لیا گیاتازترین

August 07, 2025

سوات کے علاقے مینگورہ میں واقع زمرد کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چار مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث چار مزدور زیر زمین دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جدید آلات کی مدد سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعے کے بعد مقامی افراد اور مزدور برادری نے سکھ کا سانس لیا، جبکہ انتظامیہ نے کان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری کا عندیہ دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی