i پاکستان

محمود اچکزئی اور اخترمینگل کا بلوچستان کی صورتحال پرمشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کافیصلہتازترین

March 13, 2025

اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اور اخترمینگل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے اور بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات آئندہ چند روز میں متوقع ہے، دونوں رہنما بلوچستان کی صورتحال پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور اپوزیشن قیادت کی ملکی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی۔ترجمان متحدہ اپوزیشن اخونزادہ حسین یوسفزئی نے محمودخان اچکزئی اور اخترمینگل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔اخونزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق اپوزیشن قیادت نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اخترمینگل، محمود خان اچکزئی کے ساتھ اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صوتحال پرمشاورت ہوگی۔ترجمان متحدہ اپوزیشن کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل صرف سیاسی قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی