i پاکستان

محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل والٹ کا اجراتازترین

October 07, 2025

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کیا گیا ہے، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی ہو سکے گی ،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے 10 لاکھ ڈالر بھیجے جا سکتے ہیں ۔سٹین فورڈ یونیورسٹی پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیلئے ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے جس سے غیر قانونی زرِمنتقلی کے ذرائع کا خاتمہ ممکن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو بینک اکائونٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت نے یو بی ایل ، وزارتِ خزانہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ایک معاہدہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔اس منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ڈیجیٹل والٹ فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم براہِ راست پاکستان منتقل کر سکیں گے جس سے ہر ماہ ایک بلین ڈالر قانونی ذرائع سے پاکستان آئیں گے، ڈیجیٹل والٹ کا اجرا پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے ۔رانا مشہور احمد خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا مثبت تشخص بہتر انداز میں اجاگر کر سکتے ہیں، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے روشن مستقبل کے لئے پرعزم ہیں، حکومت جلد ہی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے نئے پروگرامز متعارف کرائے گی تاکہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل اور معاشی مستقبل میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی