پاکستان سے محبت کی خاطر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سیما نے کرشنا ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں، اور تمام میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ سیما اور سچن کے چاہنے والوں کے لیے ایک خوشی کا موقع ہے۔دوسری جانب جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام رکھنے کے لیے عوام کی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کریں۔یاد رہے کہ سیما اور سچن کی پہلی ملاقات 2019 میں آن لائن گیم پب جی پر ہوئی تھی۔ اس کے بعد مارچ 2023 میں نیپال میں پہلی بار آمنے سامنے ملاقات ہوئی، جس کے بعد سیما نے ہندو مذہب اختیار کر کے ہندو رسم و رواج کے مطابق سچن سے شادی کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی