i پاکستان

مالاکنڈ ، کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، خواتین وبچوں سمیت5 افراد جاں بحقتازترین

March 27, 2025

مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ کے مہاجر کیمپ میں کار نہر میں گرنے سے حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی اور پانچوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں جب کہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی