لکی مروت میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں تین افراد کو قتل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں وانڈہ شاہ مدومیں فائرنگ سیدونوجوان شاکراللہ اورانشااللہ کوقتل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانیوالیدونوں افراد 302 میں اشتہاری تھے۔دوسرا واقعہ گنڈی خانخیل میں پیش آیا جہاں گولیوں سیچھلنی لاش ملی،لاش کی شناخت سعید الرحمان ساکن کوٹکہ سردار کے نام سے ہوئی،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سرائینورنگ اسپتال منتقل کردیا،اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی