i پاکستان

لاہور، شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کی پلاننگ کرنیوالا چوتھا ملزم بھی ہلاکتازترین

August 07, 2025

لاہو رمیں شوہر کے سامنے بیوی کیگینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں کچھ دن قبل خاوندکے سامنے بیوی کیگینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا جس دوران ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا حتی کہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 4 ملزمان اویس، زاہد، ارشاد اور عمران کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔سی سی ڈی کے مطابق قصور میں فائرنگ کے تبادلے میں اب چوتھا مرکزی ملزم عمران بھی مارا گیا ، ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی