i پاکستان

لاہور، رواں سال پہلے دو ماہ میں مختلف علاقوں سے چور 41 کاریں چرا لے گئےتازترین

March 17, 2025

لاہور میں مختلف علاقوں سے چور 41 کاریں چرانے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گن پوائنٹ پر 3 کاریں چھینی گئیں،صدر ڈویژن سے 2، ماڈل ٹان ڈویژن سے ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹائون ڈویژن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ کینٹ اور سول لائنز ڈویژن سے 6، 6 کاریں چوری ہوئیں،صدر ڈویژن میں کار چوری کے 4، سٹی ڈویژن میں 3 مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس کے مطابق دو ماہ کے دوران اقبال ٹان ڈویژن میں کار چوری کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی