لاہور پولیس نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کا دعوی کرنے والے شخص کا ڈرامہ بے نقاب کردیا۔پولیس کے مطابق داروغہ والا کا رہائشی 47 سالہ عمیر جمیل نامی شخص نشے کا عادی ہے جو پیسوں کیلئے اپنی بہن اور بہنوئی کو دھمکیاں دیتا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ بہنوئی کی طرف سے انکار پر جمیل نے گلے پر کسی چیز سے کٹ لگائے اور پٹی لپیٹ کر سڑک پر آگیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے گلے پر کٹ لگائے اور ڈور پھرنے کا ڈرامہ رچایا پھر ریسکیو کے ذریعے اسپتال پہنچ گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ڈرامے باز شخص نے ریسکیو ٹیم کو ویڈیو بیان بھی دیا تاہم علاقے میں ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا جب کہ زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی