میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات میں موسم کی خرابی کے باعث سینکڑوں بچے تاخیر سے پہنچنے پر ریاضی کا پیپر دینے سے محروم رہ گئے۔میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات میں گزشتہ روز ریاضی کاپرچہ ہے ،کئی امیدواروں کاکہناہے کہ لارنس روڈ امتحانی سنٹر کا گیٹ پورے 9 بجے بند کردیا گیاحالانکہ ریاضی کا پیپر بھی صبح 9 بجے شروع ہونا تھا۔اس حوالے سے والدین کاکہناہے کہ پیپر شروع ہونے کے پورے ٹائم پر گیٹ بند کرنا سراسرناانصافی ہے،پیپر شروع ہونے کے بعد امیدواروں کو 5 منٹ کی رعایت دینی چاہیے،امتحانی سنٹر میں بچوں کو داخلہ نہ دینے سے ان کا سال ضائع ہوگیا ہے۔دوسری طرف لاہوربورڈکے حکام کاکہناہے کہ امتحان دینے کیلئے رپورٹنگ ٹائم ساڑھے 8 بجے کا ہے،9 بجے کے بعد کسی طالبعلم کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی