یونیسکو کے تعاون سے بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی لاہور میں ''میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اکیڈمک پروفیشنلز'' کے زیر اہتمام دسویں دو روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے آخری روز عہد حاضر میں میڈیا کو درپیش چیلنجز'علاقائی رابطوں'ریڈیو کے احیاء کے حوالے ورکنگ گروپس کا انعقاد کیا گیا جن ماہرین تعلیم'سینئر صحافی او مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز نے شرکت کی ۔کانفرنس میں کیریئر کونسلنگ سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تاکہ طلباء وطالبات کو مستقبل میں اپنی فیلڈ کے تعین میں رہنمائی مل سکے اور انہیں کسی مشکل کے بغیر اپنی خواہش کے مطابق فیلڈ جوائن کرنے میں آسانی ہو۔اس سیشن میں ٹی وی اینکرز' ایڈورٹائزنگ کے ایکسپرٹ' ماہرین تعلیم اور موٹیویشنل سپیکرز نے طلباء کی رہنمائی کی اور ان کے سوالات کے جواب دئیے۔ ٹیکنیکل ٹریننگ انٹرایکٹو اور پلینری سیشنز کانفرنس کا ایک اہم حصہ تھے جن میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے میڈیا کے ضمن میں ہونے والے تبدیلیوں اور اس کے مستقبل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی