i پاکستان

لاہور، کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنیو الا پھل فروش گرفتارتازترین

February 10, 2025

کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنے والے پھل فروش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں 4 ماہ قبل بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری شاکر پھل فروشی کا کاروبار کرتا ہے جو بچوں کے ساتھ مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ بعد ازاں بچوں کی جانب سے گھر والوں کو مطلع کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ملزم شاکر مقدمہ درج ہونے پر روپوش ہو گیا تھا۔ جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی سٹی نے ایس ایچ او داتا دربار پولیس اور اب کی ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ گھنانے جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی