i پاکستان

لاہور کے تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروخت کرنے والی خاتون گرفتار،ہزاروں روپے مالیت کی 1کلو 60 گرام چرس برآمدتازترین

February 13, 2025

لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرنے والی منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ خاتون زینب عرف کرن کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1کلو 60 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمہ زینب لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرتی تھی، زینب بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی