i پاکستان

لاہور، چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا،ملز م فرارتازترین

March 11, 2025

لاہور میں چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا۔ملزم نے گھریلو جھگڑے پر 17 سالہ سماہا کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ملزم بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی