i پاکستان

لاہور ، برائلر مرغی کی قیمتوں میں استحکام ، انڈے مزید مہنگے ہو گئےتازترین

February 21, 2025

لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے، برائلر مرغی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کوئی تبدیلی کی گئی اور گوشت 595 روپے کلو میں دستیاب ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور میں انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہواہے، انڈے دو روپے مزید مہنگے ہو کر 270 روپے درجن ہو گئے ہیں، گزشتہ روز 268 روپے درجن تھے۔ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 397 اور زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 259 روپے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی