لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔فیصلے کے مطابق 7 اپریل کو نظر بندی قانون کے سیکشن کے خلاف لارجر بنچ سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نظر بندی قانون کے سیکشن 3 کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بارایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف رمضان کے بعد پہلی جمعرات کو ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ مشترکہ جنرل ہائو س اجلاس میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ اور صدر لاہور بار مبشر رحمن سمیت عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین اور قانون کی سربلندی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی، اجلاس میں وکلا رہنماوں پر بے بنیاد مقدمات درج کرنے کی مذمت کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی