i پاکستان

قصور، پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ، شوہر جاں بحقتازترین

March 21, 2025

قصور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق قصور میں پسند کی شادی کر نے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی گئی جس سے شوہر جاں بحق ہو گیا ،مقتول نوجوان وقاص کا تعلق نواہی گاں روشن بھیلا سے تھاوقاص کے خلاف اغوا کا مقدمہ تھانہ شیخم میں درج تھا۔پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے عدالت کے دروازے پرمقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا،عدالت میں لڑکی نے اپنے خاوند وقاص کے حق میں بیان دینے پر بھائی نے فائرنگ کی۔ پو لیس نے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی