i پاکستان

کشتی حادثات، انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، ایف آئی اے کی تحقیقات کا دائرہ وسیعتازترین

January 31, 2025

وفاقی تحقیقاتی ا دارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولتکاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔حراست میں لیے گئے مسافروں میں مہتاب، محمد خلیق، گل شاہ میر، وسیم، علی حسن، بلاول اقبال اور عمر فاروق شامل ہیں، ان افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں، بشمول گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین، نارووال اور راولپنڈی سے ہے۔وفاقی تحقیقاتی ا دارے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک اہم سہولت کار عبدالغفار کو بھی گرفتار کر لیا ہے، تحقیقات کے دوران مزید ایجنٹوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی