i پاکستان

کرم سے آمدورفت کے راستے 4 ماہ سے بند ،ہزاروں طلبا کا مستقبل دا ئوپر لگ گیاتازترین

January 31, 2025

ضلع کرم سے آمدورفت کے راستے چار ماہ سے بند ہونے کے باعث ہزاروں طلبا کا مستقبل دا ئوپر لگ گیا۔راستے بند ہونے سے بیرون ملک تعلیمی اداروں میں داخلے اور روزگار حاصل کرنے والوں کے بھی مواقع ضائع ہونے لگے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تقریبا چار ہزار اوورسیز پاکستانی اور تقریبا 3 ہزار طلبہ و طالبات پاراچنار میں پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب مندوری لوئر کرم میں قبائل کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے۔ امن معاہدے کے تحت قبائل کے اب تک 16 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں نقصانات کا سروے مکمل کرلیا گیا۔ڈی سی کرم نے نقصانات کے ازالہ کے لیے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی