i پاکستان

کرک انتظامیہ کی اے این پی کو کنونشن کیلئے سکیورٹی دینے سے معذرتتازترین

February 04, 2025

ضلعی انتظامیہ نے منگل کو عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے کرک میں ہونے والے کنونشن کیلئے سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور جاری پولیو مہم کے باعث سکیورٹی دینا ممکن نہیں، عوامی نیشنل پارٹی اپنا کنونشن کو منسوخ یا ملتوی کرے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے پولیو ڈیوٹی میں مصروفیت کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی کو این او سی نہیں دیا جا سکتا۔یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے کرک صابر آباد روڑ پر کنونشن کے انعقاد کا اعلان کررکھاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی