i پاکستان

کراچی،تکنیکی و آپریشنل وجوہات:کراچی سے روانہ ہونے والی 13 پروازیں منسوختازترین

March 12, 2025

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث بدھ کو کراچی سے روانہ ہونے والی 13 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سیلاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 208،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،اورکراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125اور123شامل ہیں۔ کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304،302اورکراچی سے سوئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 156 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری کراچی سے لاہورجانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840،کراچی سے پشاورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110بھی منسوخ ہوگئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی