کراچی اور حیدر آباد میں پولیس مقامبلوں کے دوران تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر 10 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائو ن تھانہ مومن آباد کی حدود میں واقعے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تقی محمد ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گ
تاہم گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ جمع اور فرار ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد میں تھانہ نسیم نگر کی حدود میں پولیس اور ڈاکوئو ں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بدنامِ زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ڈیتھا گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا۔ ایس ایچ او نسیم نگر عبدالمالک ابڑو پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اسی دوران نوید ماچھی اور حبیب اللہ ماچھی نامی ڈاکوئوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی