تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پروازوں کی فہرست میں کراچی سے مسقط (اومان ایئر) کی پرواز WY 324، کراچی سے دبئی (ایمریٹس ) کی پرواز EK 609، کراچی سے عدیس ابابا (ایئر پلن) کی پرواز ET 695، کراچی سے دبئی (ایئر بلیو ) کی پرواز PA 110، کراچی سے سکھر (سیرین ایئر) کی پرواز ER 560 ، کراچی سے اسلام آباد(ایئر سیال) )کی پروازیں PF 125 اور PF 123 منسوخ ہوگئیں۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور (ایئر سیا )) کی پروازیں PF 145 اور PF 143 ، کراچی سے سیالکوٹ (ایئر سیال) کی پرواز PF 135، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز PK 306 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز PK 310 شامل ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا رقم کی واپسی سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی