i پاکستان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آ ئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا امکانتازترین

October 01, 2025

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آ ئندہ24گھنٹوں میں بار ش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دبائو کا سسٹم بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔کراچی میں سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ کے اطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ٹریفک جام کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنسے رہے ، ایمبولینسوں کو راستہ نہ ملنے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی