کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گلی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ مرزا ساجد بیگ ولد ریاض بیگ کے نام سے کی گئی۔مقتول لائنز ایریا کا رہائشی اور نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ تھا۔ واقعے کے وقت مقتول مزکورہ علاقے کی گلی میں بطور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول ساجد ایک بیٹی کا باپ تھا اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے گلی میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی