i پاکستان

کراچی، شادی میں فائرنگ سے بچی کی ہلاکت، گرفتار پولیس اہلکار دلہے اور ساتھیوں پر مقدمہ درجتازترین

February 10, 2025

کراچی کے علاقے موسی لین میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ گرفتار پولیس اہلکار دلہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار دلہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں شادی کی تقریب میں ایس ایم جی، نائن ایم ایم اور 30 بور ہتھیار استعمال ہوئے، ملزم آفتاب کراچی پولیس چیف آفس میں تعینات ہے۔پولیس کے مطابق بچی کے قتل کا دوسرا مقدمہ بھی بغدادی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا، دلہا اور ساتھی ڈاکس تھانے کے ساتھ پولیس کوارٹر میں فائرنگ کرتے رہے، ڈاکس پولیس نے متعداد خول برآمد کیے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا مقام اور بچی کی ہلاکت کی جگہ میں تقریبا ایک کلو میٹرکا فاصلہ ہے، مقدمے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی