کراچی میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ کورنگی گودام چورنگی سوئی گیس آفس کے قریب پیش آیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔تاہم ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دوسرا حادثہ کورنگی سنگر چورنگی الحسن سٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ فوری طور متوفی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والے نوجوان 24 سالہ ناصر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی