کراچی کے علاقے سرجانی ٹائو ن تھانے کی حدود میں واقعے سیکٹر 10 الغفور سوسائٹی میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شعیب ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ رائونڈز برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی