i پاکستان

کراچی، پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا گیاتازترین

September 30, 2025

نیو کراچی لاسی گوٹھ کے قریب مسلح ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس افسر کی بیوہ نازیہ جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق خاتون کسی کام سے گئی تھی اورگھرواپس آرہی تھی اور ان کے ساتھ بچے بھی موجود تھے کہ ملزم نے پیچھے سے آکر چار سے پانچ گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ متوفیہ شہید پولیس اے ایس آئی غلام عباس چنہ کی دوسری بیوی تھیں، جائے وقوعہ سے گولیوں کے چار خول ملے ہیں، جبکہ خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 8 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی اور سائیں داد گوٹھ کی رہائشی تھیں، ان کا آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا۔ترجمان ضلع پولیس شرقی کے مطابق ابتدائی معلومات میں خاتون کوکسی نے تعاقب کرکے قتل کیا، تاہم قتل کے محرکات فی الحال واضح نہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزم کی تلاش کے لئے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی