کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیپلز بس سروس اسٹاپ پر عملے سے ملزمان نے لوٹ مار کی، جرائم پیشہ عناصر کار میں سوار ہوکر آئے تھے۔تفصیل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 4 سے 5 مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی، مقدمہ درج کیا جارہاہے، ملزمان گلشن حدید میں واقع پیپلز بس سروس اسٹاپ پر کار میں سوار ہو کرآئے تھے، ڈاکوں نے عملے سے 5 لاکھ روپے لوٹے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر ساتھ لے گئے، ملزمان وہاں موجود افراد سے موبائل فون بھی لوٹ کر فرار ہوئے۔ گزشتہ دنوں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی