پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کی طبیعت خراب ہوگئی۔پولیس کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاس مالکان کی جانب سے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کے بعد امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سماجی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، خاتون کی طبیعت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے۔ سربراہ سماجی تنظیم کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سماجی تنظیم کی خواتین رضاکار امریکی خاتون کے ساتھ رہیں گی۔اس سے قبل امریکی خاتون گارڈن میں واقع اپارٹمنٹ سے روانہ ہوگئی تھیں، پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ رات سے بیٹھی ہوئی ہوں، اب آرام کرنا چاہتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی