کراچی کے علاقے ملیر میں زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کے مالک سے 5 کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں زیر تعمیر شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کا مقدمہ بھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کے بعد مالکان کو انٹرنیشنل نمبر سے کال موصول ہوئی، ملزمان نے 5 کروڑ روپے بھتہ مانگتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دی اور رقم نہ دینیکی صورت میں دوبارہ فائرنگ کی دھمکی بھی دی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر 15پل کے اوپر سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے جیلانی شاپنگ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں پلازہ کے اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی