i پاکستان

کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے میسیجز موصول،ٹریفک پولیس کا شہریوںکا انتباہتازترین

September 29, 2025

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جعلی چالان میسجز سے متعلق خبرد ار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں، چالان سے متعلق جعلی پیغامات گمراہ کن ہیں ان کا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں کوپرسنل نمبر سیکوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجتی لہذا شہری مشکوک پیغامات پرہرگزیقین نہ کریں۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہری غیر مصدقہ لنک یانمبرپر ادائیگی سیگریزکریں اور کسی بھی شکایت پرہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی