i پاکستان

کراچی میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہتازترین

March 06, 2025

کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ریبیز کلینک انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 5 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر رومانہ نے بتایا کہ سول اسپتال میں گزشتہ سال جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ سول اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے یومیہ 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عرفان صدیقی نے مزید بتایا کہ جناح اسپتال میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جناح اسپتال میں گزشتہ سال کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔طبی ماہرین کے مطابق کتے کے کاٹنے پر فوری متاثرہ جگہ کو ڈیٹرجنٹ صابن سیکم از کم 15 منٹ دھونا چاہیے اور ساتھ ہی اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی