i پاکستان

کراچی میں ڈاکوئوں کا راج' 5 روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتلتازترین

March 06, 2025

کراچی میں ڈاکوئوں کا راج' 5 روز کے دوران ڈاکوں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں ڈاکوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔گزشتہ روز سہراب گوٹھ اور قائد آباد میں ڈاکوں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں شہری کو قتل کرنے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کر کے جان سے مار دیا۔4 مارچ کو بھی قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوا تھا جبکہ 2 مارچ کو اسکیم 33 غازی گوٹھ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہوا تھا۔پولیس نے تعاقب کے بعد مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی