i پاکستان

کراچی ، مغوی شہری کو گولی مار کر چلتی کار سے پھینک دیا گیاتازترین

August 06, 2025

کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب کار سے ایک مغوی شہری کو گولی مار کر پھینک دیا گیا جسے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا۔متاثرہ زخمی شہری عابد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مجھے ملیر کے علاقے گلشن قادری سے کار سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔عابد کے مطابق میں پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ اور شاہ لطیف ٹائون کا رہائشی ہوں، کار سوار مسلح ملزمان نے ملیر سے اغوا کرکے رقم کا تقاضا کیا۔ مغوی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے میرے ہاتھ پلاسٹک کی ٹائی سے باندھے اور مختلف علاقوں میں گھمایا گیا، کار سوار ملزمان نے10لاکھ روپے کاتقاضا کیا۔زخمی عابد نے بتایا کہ میری جیب میں50ہزار روپے سے زائد رقم اور پرس میں بینک چیکس تھے، ملزمان نے تشدد کیا، پائوں پر گولی ماری اور سامان لوٹ کر پھینک دیا۔ مغوی شہری عابد نے بتایا کہ کار سوار ملزمان نے مجھے کس علاقے میں پھینکا اس کا مجھے علم نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کے بیان پر مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی