i پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3.2 ریکارڈ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاتازترین

October 01, 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 3.2 اور گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کراچی کے علاقوں ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں محسوس کئے ۔زلزلے سے لوگ خوف زدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ودفاتر سے باہر نکل آگئے ۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ 3 شدت کے زلزلے اکثر آتے ہیں مگر یہ زیادہ محسوس نہیں ہوتے گر چونکہ یہ شدت 3 سے زیادہ تھی اس لئے شدت محسوس ہوئی۔ فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی