کراچی کے علاقے ملیر سے کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ملیر میں مشترکہ کارروائی کی۔کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم زبیر احمدعرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے، اس نے 2016 میں کالعدم بی آرایکیکمانڈرزرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت اختیارکی اور معسکر غزن مکران سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکرسیکیورٹی فورسزکیخلاف متعددکارروائیاں کیں، رودبن ایف سی چیک پوسٹ پرراکٹ لانچراوربھاری ہتھیاروں کیساتھ حملے کیے، کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ترجمان نے کہا کہ ملزم 2016 سے 2019تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا اور گرفتار ی سے بچنے کیلئے 2020 میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ترجمان رینجرز کا مزید بتانا تھا کہ ملزم بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا اور بیرون ملک سے بی ایم او کیلئے فنڈنگ اور متعدد افراد کی ذہن سازی کرتار ہا۔ترجمان کے مطابق ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچا اور اپنا گروپ منظم کر کے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاہم گرفتارملزم کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی