کراچی میں گھر یلو جھگڑے کے دوران 4 بہنوں نے صفائی کیلئے استعمال ہونیوالا بلیچ پی لیا پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر 14 کے گھر میں زہریلی چیز پینے سے 4 خواتین کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام نے بتایا کہ اسپتال منتقل کی جانے والی 4 خواتین میں 24 سال کی رباب ، 20 سال کی صبا اور 18 سال کی رفعت کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے سبب بہنوں نے گھر میں صفائی میں استعمال ہونے والا بلیچ پیا تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل صورتحال واضح ہوسکے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی