i پاکستان

کراچی' چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا گینگ سمیت گرفتارتازترین

March 04, 2025

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی بھتہ خور گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم متاثرہ شہری کا بھتیجا اور واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ملزمان نے 25 جنوری کو شاہ ولی اللہ نگر کے رہائشی سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے شہری اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی